دہشت گردوں کیخلاف بلا تفریق آپریشن جاری رکھا جائے :نوید مختار

جمعرات 12 مارچ 2015 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نودید مختار نے کہاہے کہ دہشت گردوں کیخلاف بلا تفریق آپریشن جاری رکھا جائے۔کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کواٹر کا دورہ کیاجس دوران انہیں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی میں جاری آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز نے کور کمانڈر کراچی کو نائن زیرو سے برآمد کیے جانے والے اسلحے بھی دکھایا جس پر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز کی کارکردگی کو سرہا اور کراچی میں دہشت گردوں کیخلاف بلا تفریق آپریشن کرنے کی ہدایت بھی دی۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا کہ نائن زیرو سے 26ٹارگٹ کلکرزکو گرفتار کیاگیاہے اور ان تما ملزمان کی تحقیقات جے آئی ٹی سے کرائی جائیں گی۔ترجمان رینجرز نے کہاکہ تمام ملزمان پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں ،تمام ملزمان کوخورشید بیگم سیکریٹریٹ اور ارد گرد کے گھروں سے حراست میں لیا گیاہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں