کراچی بندرگاہ پرگذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 65ہزار 795ٹن کارگوکی نقل وحرکت ر یکارڈ کی گئی

جمعرات 12 مارچ 2015 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) کراچی بندرگاہ پرگذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 65ہزار 795ٹن کارگوکی نقل وحرکت ر یکارڈ کی گئی جن میں سے 1لاکھ 35ہزار618درآمدی کارگواور30 ہزار 177ٹن برآمدی کارگوشامل ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوکراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ کے مطابق درآمدی گارگو میں 2ہزار 464ٹن بلک کارگو، 54ہزار 2ٹن خشک کارگو اور81ہزار 616ٹن مائع کارگوجبکہ برآمدی کارگومیں 17ہزار 677ٹن خشک کارگو اور12ہزار 500ٹن مائع کارگوشامل تھا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہینڈلنگ کیے گئے درآمدی کارگومیں 51ہزار 158ٹن کنٹینرائزڈکارگو،380ٹن بلک کارگواور2ہزار 464ٹن ایس بی میل جبکہ برآمدات میں 17ہزار 174ٹن کنٹینرائزڈ کارگواور503ٹن بلک کارگوشامل تھااس دوران بندرگاہ پر4جہازلنگراندزہوئے اور2جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران 8جہازوں کی آمداور6جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں