”رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان اور جج کے درمیان مکالمہ“

سیاسی رہنما ہوں ،آنکھوں پر پٹی باندھ کر عدالت پیش کیا گیا،عامرخان ذوالفقار علی بھٹو کو بھی ہتھکڑیاں لگا کر عدالت پیش کیا گیا تھا،جج کا جواب

جمعرات 12 مارچ 2015 17:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والے رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان سمیت27 ملزمان کو جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے جج سے استفسار کیا کہ سیاسی رہنما ہوں لیکن عدالت میں سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالت لایا گیا ہوں جس کے جواب میں جج نے عامر خان کو جواب دیا کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو ہتھکڑیاں لگاکر عدالت میں پیش کیا گیا تھا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں