‫کراچی: دوسرے روز بھی معمولات زندگی معمول پر نہ آسکے

جمعرات 12 مارچ 2015 17:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ2015ء) شہر میں کل سے پیدا ہونے والی صورتحال کے با عث آج دوسرے روز بھی معمولات زندگی شدید متاثر رہا۔ جامعہ کراچی میں آج منعقد ہونے والے تمام پرچے منسوخ کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

نجی تعلیمی ادارے بھی بند رہے جس کی وجہ سے جاری سالانہ امتحانات کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹ کا نظام بھی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکا۔‬‎

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں