تھوری روڈ کی لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی کے ذمہ دارپترینڈ پراجیکٹ کی انتظامیہ ، ایم سی ڈی پی کی حکام اور محکمہ شاہرات ہیں،بیرسٹر افتخار گیلانی

جمعرات 12 مارچ 2015 16:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران شہر میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے جوانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے جمعرات کوسندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے انہیں شہر میں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی، کور کمانڈر نے حالیہ ٹارگٹڈ آپریشن میں برآمد کئے جانے والے اسلحہ کا بھی معائنہ کیا جب کہ دورے کے دوران انہوں نے رینجرز جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں حالیہ آپریشن کے حوالے سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کو جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں