کراچی، اورنگی ٹاؤن کی بہار کالونی میں پولیس نے مقابلے کے بعد 2 زخمی ملزمان سمیت 4 کو گرفتار کر لیا، اسلحہ،بارودی مواداور بال بیرنگ قبضے میں لے لیں

جمعرات 12 مارچ 2015 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی بہار کالونی میں پولیس نے مقابلے کے بعد 2 زخمی ملزمان سمیت 4 کو گرفتار کرکے اسلحہ،بارودی مواداور بال بیرنگ قبضے میں لے لیں۔

(جاری ہے)

اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار کی بہار کالونی میں پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ کالعدم تنظیم کے ملزمان کی موجود گی کی اطلاع پر کارروائی کی،ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی اور دستی بم سے بھی حملہ کیا جو کہ پھٹ نہ سکا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 زخمی ملزمان سمیت 4 کو گرفتار کرکے اسلحہ بارودی مواد اور بال بیرنگ قبضے میں لے لی گئیں۔دونوں زخمی ملزمان کو پولیس نے طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا،جبکہ بارودی مواد کو بم ڈسپوزل نے سیل کرکے اپنے قبضے میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں