انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے صولت مرزا کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے

بدھ 11 مارچ 2015 23:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کے ای ایس سی کے ڈائریکٹر شاہد حامد کے قتل میں سزائے موت پانے والے متحدہ قومی مومنٹ کے صولت خان عرف صولت مرز ا عرف عمر کو پھانسی دینے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے مجرم صولت مرزا کے بلیک وارنٹ جاری کرتے ہوئے صولت مرزاکو 19مارچ کی صبح مچھ جیل بلوچستان میں تختہ دار پر لٹکانے کا حکم دیا ہے۔

بدھ کو کراچی سینٹرل جیل انتظامیہ نے صولت مرز کی پھانسی کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر پانچ سے رجوع کیا اور عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ مچھ جیل مجرم کی پھانسی پر عمل درآمد کیلئے مجرم کے بلیک وارنٹ جاریہ کئے جائیں کیونکہ مجرم کی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے سزا کے خلاف اپلیں مسترد ہوچکی ہیں اور صدر نے بھی مجرم صولت مرزا کی رحم کی اپیل مسترد کردی ہے اور حکومت کی جانب سے واضح احکامات ہیں کہ پھانسی کے مجرموں کو جلد لٹکایا جائے جس کے بعد عدالت نے صولت مرزا کی انیس مارچ کی پھانسی کے لیے بلیک وارنٹ جاری کردیئے سیکیورٹی کی رسک کی بناء پر ایم کیو ایم کے صولت مرزاکو بلوچستان کی مچھ جیل میں رکھا گیا تھا جہاں اسے پھانسی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

صولت مرزا پر انیس سو ستانوے میں ڈیفنس تھانے کی حدود میں ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ نمبر 158/1997درج ہے اور مجرم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 1999میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی تمام مراحل میں اپیلیں مسترد ہونے کے بعد جیل انتظامیہ نے عدالت سے رجوع کیا تھا صولت مرز کو سیکورٹی کی وجوہات کے باعث کراچی سے مچھ جیل منتقل کی گیا تھا جہاں اسے عدالتی حکم کے مطابق انیس مارچ کو پھانسی کی سزا سنائی جائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں