کراچی کے سیاسی امن کو ہر صورت بحال رکھا جائے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کو ممکن بنایا جائے، نادر اکمل لغاری ،

کراچی کے حالات سے ملک کی معیشت متاثر ہوتی ہے، پاکستان کا استحکام کراچی سے وابستہ ہے،کراچی کو اسلحہ سے پاک کئے بغیر امن اور ترقی ممکن نہیں ہے،رہنماتحریک انصاف

بدھ 11 مارچ 2015 23:20

کراچی (ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کا ہنگامی اجلاس بدھ کو سندھ کے صدر سردار نادر اکمل خان لغاری کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں کراچی کی سیاسی صورت حال پر غور وخوض کیا گیا۔ اس موقع پر نادر اکمل لغاری نے کہا کہ کراچی کے سیاسی امن کو ہر صورت بحال رکھا جائے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کو ممکن بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو حق ہے کہ اگر ان پر لگائے گئے الزام غلط ہیں تو عدالت سے رجوع کریں۔

سیاست میں اسلحہ کلچر کے خاتمے کی ہمیشہ حمایت کریں گے۔ کراچی کے حالات سے ملک کی معیشت متاثر ہوتی ہے۔ پاکستان کا استحکام کراچی سے وابستہ ہے۔ کراچی کو اسلحہ سے پاک کئے بغیر امن اور ترقی ممکن نہیں ہے۔ اجلاس میں سید حفیظ الدین، فردوس نقوی، ثمر خان، جمال صدیقی، خرم شیر زمان، عزیز آفریدی اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں