ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررینجرز کے چھاپے کا علم نہیں ہے،ایڈمنسٹریشن معاملات سے لاتعلق ہوں، آغا سراج درانی،

احتجاج ایم کیو ایم کا حق ہے،ایم کیوایم سے زیادتی ہوئی ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرے، رینجرز کی کارروائی کا پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے باہمی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے،اسپیکرسندھ اسمبلی

بدھ 11 مارچ 2015 22:47

کراچی(ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج دررانی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررینجرز کے چھاپے کا مجھے علم نہیں ہے،ایڈمنسٹریشن معاملات سے لاتعلق ہوں۔گورنراور وزیراعلیٰ نے ڈی جی رینجرزسے رپورٹ مانگی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سندھ اسمبلی میں واقع اپنے چیمبرمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

آغاسراج درانی نے کہاکہ احتجاج ایم کیو ایم کا حق ہے اگرایم کیوایم سے زیادتی ہوئی ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رینجرز کی کارروائی کا پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے باہمی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر پیپلز پارٹی میں بھی جرائم پیشہ عناصر ہیں تو رینجرز نشاندہی کرے۔میں خود اسے حوالے کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج سب کا جمہوری حق ہے لیکن احتجاج سے عوام کا نقصان ہوتومیں اس کے حق میں نہیں ہوں۔

آغاسراج درانی نے کہاکہ وزیراعظم کے ساتھ ایم کیوایم سمیت سب جماعتوں نے کراچی میں آپریشن پر اتفاق کیا تھا۔سیاسی حمایت کے بغیرآپریشن کامیاب نہیں ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کی پالیسی کی وجہ سے حکومت نے رضاربانی کی حمایت کی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں