پاکستان سٹیل 60 فیصد پیداوار اور50 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے میں کامیاب ، کامیابی 6 ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

مزید تجارتی خبریں

وقت اشاعت: 11/03/2015 - 23:36:50 وقت اشاعت: 11/03/2015 - 23:31:02 وقت اشاعت: 11/03/2015 - 18:35:08 وقت اشاعت: 11/03/2015 - 17:30:21 وقت اشاعت: 11/03/2015 - 17:24:25 وقت اشاعت: 11/03/2015 - 17:13:31 وقت اشاعت: 11/03/2015 - 16:48:51 وقت اشاعت: 11/03/2015 - 13:48:09 وقت اشاعت: 11/03/2015 - 13:48:09 وقت اشاعت: 11/03/2015 - 13:48:09 وقت اشاعت: 11/03/2015 - 13:43:00
- مزید خبریں

کراچی

پاکستان سٹیل 60 فیصد پیداوار اور50 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے میں کامیاب ، کامیابی 6 سال کے بعد حاصل کی گئی ہے،ترجمان

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) موجودہ انتظامیہ پاکستان اسٹیل کی دُوررس حکمت عملی اور مسلسل کاوشوں کی بدولت پاکستان اسٹیل ماہ رواں مارچ2015 ء میں 60 فیصد پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ جبکہ پاکستان اسٹیل کے تھرمل پاور پلانٹ ( TPP-TBS ) کی ضروری مرمت و دیکھ بھال کے کاموں کی بدولت50 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، پاکستان اسٹیل کو یہ کامیابی 6 سال کے عرصے کے بعد حاصل ہوئی ہے ،جو بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل کے موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل(ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان ، ہلال امتیاز(ملٹری)نے جب اپریل2014 ء میں ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں تو اُس وقت پاکستان اسٹیل کی پیداوار محض1.4 فیصد اور تھرمل پاور پلانٹ سے بجلی صرف 18 میگاواٹ حاصل کی جارہی تھی اور خام مال کے ذخائر نہ ہونے کے برابر تھے۔

گذشتہ 6 برسوں کے خراب حالات کو درست سمت میں گامزن کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ پاکستان اسٹیل کے موجودہ سربراہ جنرل ظہیر کی قیادت میں پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ اور ملازمین نے انتھک محنت اور جدوجہد کرکے ادارے کو دوبارہ پیداواریت کی جانب گامزن کردیا ہے۔ جو اِن حالات میں35/30 سال پُرانے کارخانوں کی لازمی مرمت و دیکھ بھال کے کاموں کی بدولت پیداواریت میں مسلسل اضافہ غیر معمولی کامیابی کے مترادف ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حکومتی مالیاتی پیکیج 18 ارب50 کروڑ روپے کی بدولت پاکستان اسٹیل کے اسٹاک یارڈ میں خام مال کے وافر ذخائر موجود ہیں، رواں ماہ مزید بحری جہاز ہزاروں ٹن خام مال لے کر پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوں گے۔ پاکستان اسٹیل کی بحالی ، ترقی اور استحکام کے لئے موجودہ حکومت کی مالیاتی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/03/2015 - 18:35:08 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان