کراچی، ایم کیو ایم کے دفتر سے اشتہاریوں اور اسلحہ کی برآمد گی ایم کیو ایم کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آگیا،اسلامی تحریک طلبہ پاکستان

بدھ 11 مارچ 2015 18:35

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے چیئرمین غلام عباس صدیقی ،صدر شاہد نذیر،جنرل سیکرٹری ذکی الدین،ترجمان محمد عدنان نے ایم کیو ایم کے دفتر سے اشتہاری اور اسلحہ برآمد ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ برادری ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اسے جڑ سے اکھاڑنے کیلئے قوم کے شانہ بشانہ ہے انھوں نے کہا کہ سب سے بڑی دہشت گردی توہین رسالت ،مسلمانوں کے اسلامی نظام نہ دینا ،بے گناہوں کا قتل عام ہے ۔

(جاری ہے)

رینجر نے بروقت کاروائی کرکے ایم کیو ایم کا اصل چہرہ قوم کے سامنے رکھ دیا سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے بعد حالیہ واقعہ اس امر کا بین ثبوت ہے کہ شہر قائد کراچی کو کرچی کرچی کرنے میں سب سے زیادہ منفی کردار ایم کیو ایم کا ہے اسلام اور پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والی ایم کیو ایم کے اصل چہرے کو بے نقاب ہونے کے بعد پاکستان میں سیاست کرنے کا اسے کوئی حق نہیں رہا سیاست کی آڑ میں دہشت گردی،قتل وغارت گری ،خوف وہراس پھیلانے والوں کو دہشت گرد قرار دے کر ان کی سیاسی سر گرمیوں پر پابندی عائد کی جائے اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے اپنے مشترکہ احتجاجی بیان میں کہا ہے کہ رینجر کے خلاف احتجاج کرنے والے بھی پاکستان کے دشمن ہیں ،اہم اداروں کو بدنام کرکے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے پاکستان کو اگر امن کو گہوارہ بنانا ہے تو اسے ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنا ہوگا خواہ وہ دہشت گردی جمہوریت کے نام پر ہی کیوں نہ ہو ،قوم مزید انسانیت سوز سانحات کی متحمل نہیں ہو سکتی قوم کو انسان نما درندوں سے نجات دلانے کیلئے شہر کراچی میں بھی ملٹری آپریشن کی ضرورت ہے ،حکومت رہبر کی شکل میں رہزن کے چہروں سے پردہ سرکاری سطح پر اٹھائے اگر ایسا نہ ہوا تو ساری قوم کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہوگا ،اسلامی تحریک طلبہ کے رہنماوٴں نے مزید کہا کہ طلبہ برادری ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اسے جڑ سے اکھاڑنے کیلئے قوم کے شانہ بشانہ ہے انھوں نے کہا کہ سب سے بڑی دہشت گردی توہین رسالت ،مسلمانوں کے اسلامی نظام نہ دینا ،بے گناہوں کا قتل عام ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں