سینیٹر میاں رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کرنا جمہوریت ،نظریات اور میرٹ کے اصولوں کی عظیم کامیابی ہے،حبیب الدین جنیدی
بدھ 11 مارچ 2015 17:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) سینیٹر میاں رضا ربانی کو سینیٹ آف پاکستان کا اپوزیشن جماعتوں اور حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ نامزد کئے جانے پر سینئر مزدور رہنما آل پاکستان ٹریڈ یونینز آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین حبیب الدین جنیدی نے پاکستان کے محنت کشوں کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماعی فیصلہ جمہوریت ،نظریات اور میرٹ کے اصولوں کی عظیم کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹر میاں رضا ربانی نے ملک میں آمریت کے خاتمہ ،جمہوریت کی بحالی اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے گراں قدر خدمات اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی انقلابی قیادت میں عظیم قربانیاں دی ہیں جوکہ پاکستان کی تاریخ کا حصّہ ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سینیٹ چیئرمین باضابطہ طور پر منتخب ہونے کے بعد میاں رضا ربانی مزید توانائیوں کے ساتھ ملک کے استحکام اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لئے نئے اور شاندار ریکارڈز قائم کریں گے ۔
دریں اثناء حبیب بنک ورکرز فرنٹ آف پاکستان (سی بی اے) کے مرکزی سکریٹری جنرل ملک ظفر اقبال ،صدر حاجی محمد یعقوب،چیئر مین محمد خان اعوان، جوائنٹ پریذڈنٹ شفقت غفور خان خلیل، سینئر نائب صدر (اوّل)سیّدہ نادرہ پروین،سینئر ڈپٹی سکریٹری جنرل ناصرالدین محمود،سینئر وائس پریذڈنٹ خان محمد خان مغل، سینئر وائس چیئر مین عبدالرزاق خان یوسفزئی ، وائس چیئرمین قطب علی شاہ ،کراچی ریجن کے ریجنل کنوینیرز ذوالفقار احمد تنولی،جمال نیار اور شاہد سلطان نے ایک علیحدہ مشترکہ مبارکباد کے پیغام میں سینیٹر میاں رضا ربانی کو ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے اعوان بالا کے چیئرمین کے عہدہ کے لئے متفقہ طور پر نامزد کئے جانے پر اُن کو مباکبادپیش کی ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9مئی ملکی تاریخ کا افسوسناک دن تھا ، پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے،گورنرسندھ
۷ پاک فوج کی وجہ سے ہی نہ صرف یہ ملک محفوظ ہے بلکہ اس میں رہنے والے تمام لوگ بھی محفوظ ہیں،کامران خان ٹیسوری
سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کے روز اتارچڑھاو کے بعد مندی ..
(بدھ کوانٹربینک میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5پیسے کا اضافہ ..
ژ*عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں بدھ کو بھی سونے کا بھاؤ میں کمی
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے شیئر مارکیٹ میں بعض شیئرز کی تجارت میں غیرمعمولی ..
گورنر ہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
ٴْگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
گ*گورنر سندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
ظ*صنعت کاروں کو ون اسٹاپ سلوشن کی سہولت فراہم کریں گے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو
شہر قائد میں کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے،بلال ..
ھ*اینگرو کارپوریشن اپنے بزنس کو توسیع دینے کیلئے عالمی سطح پر سرمایہ کاری کی خواہشمند
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ‘ چوہدری محمد سرور
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
9 مئی پر آزاد کمیشن بنا کر تحقیقات ،ملوث عناصر کوسزا دی جائی: عارف علوی
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی