شہر میں دیواروں پر ہر قسم وال چاکنگ مٹائی جائے گی،کمشنر کراچی

بدھ 11 مارچ 2015 17:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) ڈویثرنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں جو کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدار ت میں منعقد کیا گیا فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر میں دیواروں پر ہر قسم وال چاکنگ مٹائی جائے گی۔ اور اس فیصلہ پر عملدرآمد کے لئے پولیس، انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے مشترکہ لائحہ عمل کے ساتھ کام کریں گے تاکہ وال چاکنگ کے خاتمہ کی مہم پر کامیابی سے عملد رآمد کیا جا سکے۔

اجلاس میں تفصیل سے وال چاکنگ مہم کا جائزہ لیا گیا اورمہم کی کامیابی کے لئے کو ششوں کو مر بو ط اور منظم بنا نے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں حکومت کی جانب سے وال چاکنگ کے خلا ف مو ثر اقدامات کر نے کی ہدایت کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس حکام وال چاکنگ کی روک تھام کے لئے ان افراد کے خلاف مقدمات درج کرے گی جو وال چاکنگ کا ذمہ دار ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تجارتی مقا صد کے لئے ہونے والی کمپنیوں اور اداروں سے کو اپنے دفتر طلب کریں گے اور جو ذمہ دار کمپنی یا وال چاکنگ میں ملوث افراد تنبیہ کے باوجود وال چاکنگ میں ملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا ئے گی۔۔کمشنر نے کہا کہ جن افسران کی حدود میں وال چاکنگ ہوگی اسے ذمہ دار تصور کیا جا ئے گا۔

کمشنر نے کہا کہ ان کی ہدایت پر ان کے دفتر میں پینٹ بنانے والی کمپنی کو طلب کر کے تنبیہ کی گئی تھی اس کے بعد انھوں نے اپنی وال چاکنگ خو د مٹا دی ہے اور آئندہ وال چاکنگ نہ کر نے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکڑ سیف الرحمن نے بتا یا کہ ضلع وسطی کے80 فیصد مقامات پر دیواروں سے وال چاکنگ کو مٹا دیا گیا ہے ۔ مختلف فلاحی تنظیموں نے وال چا کنگ کی تھی اب انھوں نے وال چاکنگ نہ کر نے کی یقین دہانی کرائی ہے متعلق افسران کو ہدایت کر دی گئی ہے جن دیواروں پر ابھی وال چاکنگ نہیں مٹائی گئی اسے مٹانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے ۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ون جاوید صبغت اللہ مہر، ڈائریکڑ لو کل گورنمنٹ روبینہ آصف تمام ڈپٹی کمشنرز، سینئر پولیس افسران، بلدیہ عظمیٰ کراچی، ڈی ایم سیز، کنٹونمنٹ بورڈز، سو ل ایوی ایشن اتھارٹی، صنعتی اداروں کی مختلف ایسو ایشنز ، کراچی چیمبرز ا ور دیگر شہری و ترقیاتی اداروں کے سینئر افسران نے شر کت کی۔اجلاس میں صنعتی علاقوں میں شہری سیوریج ، سڑکوں کی ٹو ٹ پھوٹ اور صفائی سمیت مختلف شہری مسا ئل کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ شہر کی تمام صنعتی علاقوں میں قائم ایسو سی ایشنز کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے افسران متعلقہ شہری اداروں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جا ئیں گی تاکہ مشترکہ اجلاس کر کے ان کے مسائل کے حل کئے جاسکیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں