مالی سال 2015 کے پہلے آٹھ ماہ بیرون ملک پاکستانیوں نے 11750.50 ملین ڈالر پاکستان بھجوا دیئے

بدھ 11 مارچ 2015 17:13

کر اچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2015 کے پہلے 8 مہینوں (جولائی تا فروری) کے دوران 11,750.50 ملین ڈالر وطن بھجوائے جس سے مالی سال 14کے اسی عرصے میں بھجوائی گئی رقم 10,248.17ملین ڈالر کے مقابلے میں 14.6فیصد کی متاثر کن نمو ظاہر ہوتی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری 2015 کے دوران بیرون ملک کام کرنے والوں کی ترسیلات 1,391.69 ملین ڈالر رہیں جو جنوری 2015 کے مقابلے میں 1.06 فیصد زائد ہیں اور فروری 2014کے مقابلے میں 15.04 فیصد بلند ہیں۔

بلحاظ ممالک فروری2015کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان، یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 453.40 ملین ڈالر، 316.51ملین ڈالر، 179.03 ملین ڈالر، 167.42ملین ڈالر، 166.26ملین ڈالر، اور 23.99ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ فروری 2014 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 368.76 ملین ڈالر، 240.38ملین ڈالر، 184.60ملین ڈالر، 156.23ملین ڈالر، 144.92 ملین ڈالر، اور 32.79 ملین ڈالر تھیں۔

(جاری ہے)

فروری 2015 کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 85.08 ملین ڈالر رہیں جبکہ فروری 2014 میں ان ملکوں سے موصولہ رقم 82.09 ملین ڈالر تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں