شہر کی دہشت ناک صورتحال کا ذمہ دار کون ہے ؟، پاکستان تحریک انصاف صورتحال کی شدید مذمت کرتی ہے ، علی زیدی
بدھ 11 مارچ 2015 16:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر علی زیدی نے آج صبح ہونے والی رینجرز کی نائن زیرو پر چھاپے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کی طرف سے ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات بہت سنگین ہیں اس صورتحال پر میرے ایم کیو ایم سے کچھ سوالات ہیں ۔ آخر مطلوب مجرم اور ٹارگٹ کلرز نائن زیرو پر کیوں پائے گئے ؟فیصل محمود عرف موٹا جو ولی بابر قتل کیس میں مطلوب تھا نائن زیرو پر کیوں پایا گیا ؟ عامر خان ان کو تحفظ کیوں دے رہا تھا ؟ اور انتہائی اہم بات کس طرح نیٹو کنٹینر سے چرایا گیا اسلحہ نائن زیرو پر پایا گیا ؟ ۔
جس کا ذوالفقار مرزا بھی کچھ عرصہ پہلے ذکر کرچکے تھے ۔ علی زیدی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ٹارگٹ کلرز کراچی میں مطلوب اور گرفتار کیے گئے چاہے ان کا کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق ہو ان کو فوجی عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔(جاری ہے)
علی زید ی نے مزید سوال کیا کہ آخر ہر دوسرا مجرم ایم کیو ایم میں متحرک کیوں پایا جاتا ہے ، کراچی میں ہونے والی کسی بھی سیاسی ورکر ز ، صحافی ، پولیس کے قتل کا الزام ایم کیوایم پر ہی کیوں آتا ہے ؟ ۔
پاکستان تحریک انصاف کراچی غیر مسلح سیاسی ورکر کے قتل کی شدید مذمت کرتی ہے ، کراچی پاکستان کا دل و دماغ ہے ، رینجرز کے نائن زیرو پر چھاپے کے بعد جس طرح سے کراچی شہر کو منجمد کیا گیا معصوم بچے اسکولوں میں محصور ہوگئے ، لوگ دفاتر پہنچنے سے قاصر رہے ، شہر کی ان دہشت ناک صورتحال کا ذمہ دار کون ہے ؟ پاکستان تحریک انصاف اس صورتحال کی شدید مذمت کرتی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر علی زیدی نے پر امید عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کراچی کی عوام کو ایکبار پھر پرُامن کراچی کی فضاء اور خوشحالی کی روشنی جلد لوٹائے گی ، ہم گولی اور گالی کی کلچر کو دفن کرینگے ، پاکستان کی ترقی کے لیے کراچی کا امن ایک اہم جز ہے جس کا بحال ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی