میاں رضا ربانی کو چیئر مین سینیٹ متفقہ طور پر نامزد کرنے پر تمام سیاسی پارٹیوں کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں،لیا قت ساہی

بدھ 11 مارچ 2015 16:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) مزدور رہنما لیا قت علی ساہی نے میاں رضا ربانی کو سیاسی پارٹیوں کی طرف سے متفقہ طور پر بطور چیئرمین نامزد کرنے کی خوشی میں بہت بڑی تعداد مین ٹیلفون اور یونین آفس اسٹیٹ بینک میں سی بی اے کے نمائندوں اور ورکروں کی طرف سے مبارکباد دینے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے محنت کش طبقے کی طرف سے تمام سیاسی پارٹیوں کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے میرٹ پر میاں رضا ربانی کو بطور چیئرمین سینیٹ نامزد کیا ہے ۔

انہوں نے کہا جس طرح ماضی میں سینیٹ میں ہمیشہ خریدو فروخت کا دھندہ شروع ہو جاتا تھا جس کی وجہ سے نہ صرف بہت بڑی سطح پر عوام کو مایوسی ہوتی تھی بلکہ اس سے مفاد پرست لوگ اور نااہل لوگ منتخب ہو کر ریاست کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کرتے تھے اس مرتبہ بھی بہت سے الزامات لگائے جا رہے تھے لیکن آصف علی زرداری نے انہتائی ذہانت کے ساتھ میرٹ پر میاں رضا ربانی کو منتخب کرنے کیلئے تمام اپوزیشن پارٹیوں کی قیادت کو اعتماد میں لے کر مثبت فیصلہ کیا ہے جس کی روشنی میں میاں محمد نواز شریف وزیراعظم پاکستان نے اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لے تاریخ میں سب سے بڑا سیاسی فیصلہ کرکے بہت سے سیاسی بونوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے ہم اس مچور فیصلے پر تمام سیاسی پارٹیوں کی قیادت کا ملک بھر کے محنت کشوں کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور محنت کشوں اور متوسط طبقے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ میاں رضا ربانی نے ہمیشہ ریاست اور پارٹی کے اندر تمام فورم پر حق و سچ کی آواز کو نہ صرف اٹھایا ہے بلکہ ٹریڈ یونین کی صحت مند سرگرمیوں کی تمام اداروں میں بحالی ، سیاسی بنیادوں پر آمرانہ دور میں محنت کشوں اور ان کے نمائندوں کی برطرفیوں اور نج کاری کے خلاف بہت موٴثر انداز میں آواز کو بلند کیا ہے جسے ہمیشہ محنت کش اور متوسط طبقے نے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم اس تاریخی فیصلے پر تمام محنت کشوں ، متوسط طبقے ،سول سائٹی اور سیاسی ورکروں کی طرف سے چیئر مین سینیٹ نامزد ہونے پر میاں رضا ربانی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ہم ان کی کامیابی پر دعا گو ہیں اور ان کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔ ہم امید کرتے ہیں اب ریاست کے اہم ستون کے میاں رضا ربانی سربراہ منتخب ہونے جا رہے ہیں اب ان پر بہت بھاری ذمہ داری عائد ہو گئی ہے بالخصوص محنت کش طبقے کے ساتھ جو ناانصافیاں ماضی میں ہوئی ہیں اور جو قانون سازی محنت کش طبقے کے خلاف کی گئی اس کو ختم کرکے ان کو انصاف فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں