وزیر اعلی سندھ نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس سے رابطہ کرکے چھاپے کی رپورٹ طلب کرلی

بدھ 11 مارچ 2015 16:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) وزیر اعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر اور ڈائریکٹر جنرل پولیس غلام حیدر جمالی سے رابطہ کیا اور ان سے عزیز آباد میں واقع ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے اور گرفتاریوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی۔

اس سے قبل رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو اور اطراف میں سرچ آپریشن کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا تھا، اس موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ترجمان رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں