متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں زبردستی دکانیں بند کرانے والے 11 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا

بدھ 11 مارچ 2015 16:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں زبردستی دکانیں بند کرانے والے 11 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نائن زیرو پر چھاپے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں کچھ افراد زبردستی دکانیں بند کرا رہے تھے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نشتر روڈ اور سولجر بازار سے 11 افراد کو گرفتار کرکے 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں