کراچی کو صرف سڑکیں نہیں اس پر بسنے والے لوگ بھی چاہئیں، فیصل سبزواری

بدھ 11 مارچ 2015 14:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) اکیو ایم کے رہنماء فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ کراچی کو صرف سڑکیں نہیں ، سڑکوں پر بسنے والے لوگ بھی چاہئیں، ایک معصوم بچے پر گولی چلا کر اسے سینکڑوں لوگوں کے سامنے شہید کیا گیا ،سرفراز شاہ سمیت دیگر کیسز ہم نے بھی دیکھے ہیں، خدارا ظلم اور زیادتی کو روکا جائے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صبح 5 بجے کے قریب ایم کیو ایم کے سیکرٹریٹ کا محاصرہ کیا گیا بقول ترجمان رینجرز آپریشن کے دوران کوئی مزاحمت نہیں ہوئی تو پھر کیوں ایک معصوم بچے پر گولی چلا کر اسے سینکڑوں لوگوں کے سامنے شہید کیا گیا۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ برآمد ہونیوالا اسلحہ لائسنس یافتہ تھا ،مجھ سمیت ایم کیو ایم کے درجنوں کارکنوں اور رہنماؤں کو حفاظت کیلئے اسلحہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ نائن زیرو کے اطراف بیریئرز طالبان اور دیگر دہشت گردوں کو روکنے اور اپنی حفاظت کیلئے لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں