کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو ہدایات دے دیں

بدھ 11 مارچ 2015 14:17

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مارچ 2015ء) : کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکزی علاقے نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کےخلاف رد عمل میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ان کو حوصلے سے کام لینے کی تلقین کی ان کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی آئندہ کے لیے اپنا لائحہ عمل بنا کر مجھے پارٹی سے الگ کر دیں اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے لیے ہی رہنے دیں کیونکہ اسٹیبلشمنٹ کو میرا طریقہ ، میری شکل اور میرا چال چلن نہیں پسند. ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی میں رینجرز نہیں فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا تھا. الطاف حسین نے اپنے کارکنان کو خطاب کے دوران ہدایات کیں کہ سب صبر اورتحمل سے کام لیں.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں