کراچی،ایم کیو ایم کے کارکن وقاص کو رینجرز کی گولی نہیں لگی ،ڈی جی رینجرز

بدھ 11 مارچ 2015 13:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن وقاص کو گولی رینجرز کی نہیں لگی بلکہ کسی نے چھوٹے ہتھیار سے قریب سے ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز نائن زیرو پر رینجرز چھاپے کے دوران ایم کیو ایم کا کارکن گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جس پر ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ وقاص کو رینجرز کی گولی نہیں لگی ،انہوں نے مزید بتایا کہ 2 گھنٹے تک نائن زیرو پر سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران رینجرز واپس جارہی تھی کہ نامعلوم افراد نے چھوٹے ہتھیاروں سے رینجرز پر فائرنگ کی جبکہ رینجرز نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔

ڈی رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران رینجرز کے پاس بڑے ہتھیار تھے جبکہ وقاص کو کسی نے چھوٹے ہتھیار سے قریب سے ہی ماتھے پر گولی ماری جو دماغ سے نکل گئی ۔دوسری جانب چیف پولیس غلام تھیپو نے بتایا کہ وقاص کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں چھوٹے ہتھیار سے نشانہ بنایا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں