رینجرزنے جس اسلحے کی برآمدگی کا دعویٰ کیا وہ لائسنس یافتہ ہے ، متحدہ دہشت گردوں کے خلاف فوج کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردوں کے ایم کیو ایم کے انتخابی جلسوں اور تقاریب پر حملے کئے گئے،نائن زیروکے اطراف رکاوٹیں کھڑی کی گئیں

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری کی نائن زیرو پر میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 مارچ 2015 13:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ رینجرز نے نائن زیرو سے جس اسلحے کی برآمدگی کا دعویٰ کیا ہے وہ تمام کا تمام لائسنس یافتہ ہے، متحدہ قومی موومنٹ دہشت گردوں کے خلاف فوج کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیو ایم کے انتخابی جلسوں اور دیگر تقاریب پر حملے کئے گئے جس کے بعد ایم کیو ایم کے مرکز کے اطراف رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ رینجرز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی جماعت نے اس کارروائی میں ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ رینجرز کے اہلکاروں نے کارروائی کے دوران کسی خاتون کا ہاتھ توڑ دیا تو کسی پر ڈنڈے برسائے۔ ہمارے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے، اگر کسی پر الزامات ہیں تو عدالتوں میں پیش کیا جائے، ہمارے کارکنوں کے خلاف مقدمات زیر التوا رہتے ہیں، کیا ایم کیو ایم کے کارکن انسان نہیں، اس پر عدالتیں کیوں خاموش ہیں۔ معصوم لوگوں کا خون جمہوریت کا خون ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو سڑک نہیں یہاں بسنے والے لوگ چاہئیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں