ایم کیوایم کے کارکنوں کوانسان سمجھا جائے، فیصل سبزواری
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 11/03/2015 - 13:23:46 وقت اشاعت: 11/03/2015 - 13:23:46 وقت اشاعت: 11/03/2015 - 13:22:06 وقت اشاعت: 11/03/2015 - 13:22:06 وقت اشاعت: 11/03/2015 - 13:04:17 وقت اشاعت: 11/03/2015 - 13:04:15 وقت اشاعت: 11/03/2015 - 13:04:15 وقت اشاعت: 11/03/2015 - 13:04:15 وقت اشاعت: 11/03/2015 - 12:58:24 وقت اشاعت: 11/03/2015 - 12:58:14 وقت اشاعت: 11/03/2015 - 12:51:20
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

ایم کیوایم کے کارکنوں کوانسان سمجھا جائے، فیصل سبزواری

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء ): ایم کیو ایم کے رہنماء فیصل سبزواری نے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران فائرنگ سے کارکن کے جاں بحق ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکن کو پوائنٹ بلینک گولی ماری گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سے جتنا بھی اسلحہ برآمد ہوا ہے سب کے لائسنس موجود ہیں اور جو ممنوعہ بور کا اسلحہ ہے اس کے پرمٹ وزارتِ داخلہ کی جانب سے دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نا ئن زیرو کے لئے حکومت اور انٹیلجنس اداروں کی جانب سے سیکیورٹی وارننگ ماضی میں جاری کی جاتی رہیں ہیں اورہمیں کہا جاتا رہا ہے کہ اسلحہ رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ 1992سے آج تک یہی کیا جاتا رہا ہے جھوٹے سچے جناح پور کے نقشے
بنائے جاتے رہے ہیں اور اب یہ اسلحہ دکھایا گیا ہے، اگررینجرزچاہے توہم انہیں سب کے پرمٹ اورلائسنس دکھا سکتے ہیں۔

انہوں نے مبینہ طور پررینجرز کی فائرنگ کے نتیجے میں اے پی ایم ایس او کے کارکن وقاص علی شاہ کی ہلاکت پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کے ترجمان نے خود کہا ہے کہ کسی قسم کی مزاحمت نہیں ہوئی اس کے باوجود ہمارے کارکنان پرتشدد کیا گیا ، خواتین

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/03/2015 - 13:04:15 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان