دہشتگردوں کے بجائے سیاسی کارکنوں کو پکڑا جارہا ، رشید گوڈیل

بدھ 11 مارچ 2015 13:04

کراچی: ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء )ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بجائے سیاسی کارکنوں کو پکڑا جارہا ہے۔ صبح سویرے چھاپے سے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ نائن زیرو سے لائسنس یافتہ اسلحہ ملا ہوگا۔ ایسا ظاہر کیا جارہا ہے کہ تمام دہشتگرد خورشیدبیگم ہال میں ہیں۔

(جاری ہے)

رشید گوڈیل نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کیخلاف آپریشن کر کے شوق پورا کر لیں۔ برآمد کیا گیااسلحہ لائسنس یافتہ ہوگا۔ خواتین کو ڈنڈے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، ایم کیو ایم کے کارکن وقاص کو سر پر گولی ماری گئی۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہا جا چکاہے کہ ایم کیو ایم کے پاس نیٹو کا اسلحہ ہے۔ ایم کیو ایم کیخلاف تعصب پرستانہ سوچ رکھی جا رہی ہے۔رشید گوڈیل نے کہا کہ خدارا دہشتگردوں کو پکڑ کر کراچی کو ان سے نجات دلائیں۔ دہشتگردوں کے بجائے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو پکڑا جا رہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں