رواں مالی سال جولائی تا جنوری؛ملک میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری26کروڑ 31لاکھ ڈالر امریکا نے کی،سرمائے کے انخلاء میں سعودی عرب7 کروڑ40 لاکھ ڈالرکے ساتھ پہلے نمبر پر رہا

منگل 10 مارچ 2015 23:35

رواں مالی سال جولائی تا جنوری؛ملک میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری26کروڑ 31لاکھ ڈالر امریکا نے کی،سرمائے کے انخلاء میں سعودی عرب7 کروڑ40 لاکھ ڈالرکے ساتھ پہلے نمبر پر رہا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) رواں مالی سال ملک میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری امریکا نے کی جبکہ سب سے زیادہ سرمائے کا انخلاء سعودی عرب نے کیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک امریکا نے چھبیس کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی چین سولہ کروڑ چھیالیس لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے جبکہ متحدہ عرب امارات گیارہ کروڑ ننانوے لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس دوران سعودی عرب نے ملک سے سات کروڑ چالیس لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کا انخلاء کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں