اسلام اور پاکستان لازم وملزوم ہیں حکمرانوں کی موجودہ روش نظریہ پاکستان سے کھلی بغاوت کے مترادف ہے ،صاحبزادہ زبیر

منگل 10 مارچ 2015 23:31

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) سیکولرعناصر کا دینی قوتیں مل کر مقابلہ کریں گی ،ملک میں لادینت کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،حکمراں 21ویں ترمیم کی آڑ میں مدارس اور مساجد کے خلاف کریٹ ڈاوٴن سے باز رہیں یہ بات جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صدر ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیراور تنظیم اسلامی کے سربراہ حافظ عاکف سعید نے کراچی میں پاکستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کے سلسلے میں ایک ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامئے میں کہی،اس موقع پر جے یو پی کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی،علامہ صاحبزادہ عزیر محمودالازھری،تنظیم اسلامی کے ضیاء الدین شیخ،اویس پاشا ،اظہر ربانی اور دیگر بھی موجود تھے،ان رہنماوٴں نے اپنے مشترکہ اعلامئے میں کہا کہ 21ویں ترمیم کی آڑ میں ملک بھر میں شعائر اسلام کو مٹانے کی سازشوں کو دینی جماعتیں تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ موجودہ حکمراں امریکی کافرانہ ایجنڈے کے نفاذکیلئے ملک میں دینی جماعتوں کے کردار کو محدودکرنا چاہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ دینی جماعتوں کی قیادت کی کسی کال پراگر تحریک منظم ہوئی تو اس میں مساجد اور مدارس کا اہم کردار ہوگا،اسلئے وہ محراب و منبر کو دبانے کی غرض سے لاوڈ اسپیکر ایکٹ کو بے ہنگھم استعمال کررہے ہیں جب کہ وہ مدارس کی رجسٹریشن کی آڑ میں ملک کی سب سے بڑی NGOکوجس کا نیٹ ورک گلی گلی ،کوچہ کوچہ پھیلا ہوا ہے اپنی زرخریدایجنسیوں کے ماتحت کرنا چاہتے ہیں ان قائدین نے اعلامئے میں مزید کہا کہ اسلام اور پاکستان لازم وملزوم ہیں حکمرانوں کی موجودہ روش نظریہ پاکستان سے کھلی بغاوت کے مترادف ہے مغربی فکر رکھنے والے آئین کی من مانی تشریح کر کے پاکستان کو ایک لادین ریاست کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان میں بسنے والے کروڑوں عاشقان مصطفےٰﷺ اس سازش کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے اگر حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو عین ممکن ہے پاکستان کی دینی قوتیں متحد ہو کر1953ءء اور1974ءء کی تحاریک ختم نبوت ﷺ یا 1977ءء کی تحریک نظام مصطفی ﷺ کی طرز پر فوری انقلابی جدوجہدکا آغاز کردیں جس کا منطقی انجام اس ملک میں موجود سیکولرعناصرکے اقتدار کے خاتمے اور اسلامی انقلاب پر ہی منتج ہوگا اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے حافظ عاکف سعید کو25مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والی قومی وحدت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی وحدت کانفرنس میں شریک ہو کرملک کی مذہبی قوتیں اہم فیصلوں پر پہنچیں گی جس کے ملک کی سیاست پر مستقبل قریب میں دوررس اثرات مرتب ہوتے نظر آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں