کراچی: دس منٹ میں چار پولیس اہلکار قتل

منگل 10 مارچ 2015 23:09

کراچی: دس منٹ میں چار پولیس اہلکار قتل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) کراچی کی ایم اے جناح روڈ سے متصل علاقوں میں دو مختلف واقعات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک پولیس وین کو ایم اے جناح روڈ گل پلازہ کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی تھی اور حملہ اس قدر شدید تھا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملا۔

(جاری ہے)

واقعے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ذرائع نے مقتولین کی لاشوں اور زخمی اہلکار کو سول اسپتال منتقل کیا۔ فائرنگ سے موقع پر موجود اے ایس آئی سمیت ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک پولیس اہلکار اس واقعے میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو بعد میں ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ پہلے واقعے کے کچھ دیر گزرنے کے بعد دوسرا فائرنگ کا واقعہ صدر کے علاقے پاکستان چوک پر پیش آیا جس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں