پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہ جاری کرنے احکامات،

ECC کے اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں کیلئے96 کروڑ روپے منظور ہوئے تھے

منگل 10 مارچ 2015 23:02

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) پاکستان اسٹیل کو وزارتِ خزانہ حکومتِ پاکستان سے96 کروڑ روپے آج مورخہ: 10 مارچ2015 ء کو شام کے وقت نیشنل بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اس رقم کی وصولی کے بعد انتظامیہ پاکستان اسٹیل نے ادارے کے ملازمین کو فوراً 2 مہینے (نومبر اور دسمبر2014 ء) کی تنخواہوں کی پے سلپ 11 مارچ 2015 ء کو جاری کرنے کے احکامات صادر کردیئے ہیں ۔ انتظامیہ پاکستان اسٹیل نے ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں2 ماہ کی تنخواہوں کی رقم فوری طور پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔ واضح رہے کہ 28 فروری2015 ء کو ECC کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو2 مہینے کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں