کراچی،مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا

منگل 10 مارچ 2015 22:41

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ کراچی پولیس چیف نے حملے میں ایک ہی گروپ کو ملوث قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاؤس کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شکیل جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور اس کی شناخت ارشد کے نام سے ہوئی۔

لائٹ ہاؤس پر فائرنگ کے بعد فرار ہوتے ملزمان نے صدر رمپا پلازہ پر معمول کی ڈیوٹی پر تعینات 15 کی پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی شکیل اور ہیڈ کانسٹیبل سعید موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے واقعے پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے دونوں واقعات میں ایک ہی حملہ آور ملوث تھے۔

گزشتہ روز دہشت گردوں کے خلاف بھر پور آپریشن کیا گیا جس کے بعد دہشت گردوں نے پولیس پر حملے کیے تاہم پولیس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔دوسری جانب وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے 4 پولیس اہلکاروں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ شہر میں امن و امان کے لیے مزید اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں