کراچی میں پرائمری سکولز کے اساتذہ تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج

منگل 10 مارچ 2015 20:46

کراچی: (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) کراچی ایم جناح روڈ پر پرائمری سکولز کے اساتذہ نے ایک سال سے تنخواہیں اور بقایا جات نہ ملنے پر دھرنا دیا۔ ایم جناح روڈ پر احتجاج کے باعث نمائش جانے والا ٹریک بند ہو گیا۔ مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر متعلقہ افسران کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔ خواتین اساتذہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع کے تمام پرائمری سکولز کے اساتذہ کو تنخواہیں مل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ا?خر کیوں کراچی کے اساتذہ کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔ روڈ بلاک ہونے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اساتذہ اور ریفارم سپورٹ یونٹ کے درمیان مذاکرات کرائے۔ پرائمری سکول ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری یحییٰ خان کا کہنا تھا کہ معاملات حل ہوتے نظر نہیں ا? رہے۔ ایک محکمہ دوسرے محکمہ پر معاملات ڈال رہا ہے۔ پرائمری سکولز کے اساتذہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی تنخواہیں اور بقایاجات ادا کئے جائیں بصورت دیگر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں