بجلی کے صارفین پر 417 ارب روپے کی چپت لگانے کے احکامات کو ردکرنا نیپرا کا قابل جرات اقدام ہے ،ارکان قومی اسمبلی پیپلزپارٹی

منگل 10 مارچ 2015 19:26

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی ، نواب وسان اور شاہجہان بلوچ نے بجلی کے صارفین پر 417 ارب روپے کی چپت لگانے کے احکامات کو رد کئے جانے پر نیپرا کی جرات کو قابل ستائش اور قابل تقلید قرار دیا ہے۔ پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ای سی سی(اکنامک کوآرڈنیشن کمیٹی) کی جانب سے نیپرا پر دباؤ تھا کہ وہ آئی پی پیز کو واجب الادا گردشی قرضے کی وصولی کیلئے بجلی کے صارفین پر 417 ارب روپے کی چپت لگائے جیسے نیپرا نے نیپرا ایکٹ کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں اگر کوئی سیاسی جماعت عوامی مفادات کا تحفظ کر سکتی ہے تو وہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاق میں حکومت ہے جس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ وہ صوبوں کو اعتماد میں لئے بغیر من مانے فیصلے عوام پر مسلط کرے اور جن مسائل کو کونسل آف کامن انٹرنیٹ (مشترکہ مفادات کی کونسل) میں لایا جانا چاہیے، حکومت ان سے بھی گریزاں ہے۔انہوں نے کہا کہ نیپرا نے 417 ارب روپے عوام پر مسلط کئے جانے کے حکومتی احکامات کو رد کرتے ہوئے اداروں کے استحکام اور خود مختاری کی جانب ایک مثبت قدم بڑھایا ہے جس پر پاکستان پیپلز پارٹی اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں