نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کاروائیوں کو مزید ٹھوس اور مربوط بنایا جائے ،آئی جی سندھ

منگل 10 مارچ 2015 17:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے سنیٹرل پولیس آفس میں ایک اعلی سطحی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کار کردگی کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی کرائم، ڈی آئی جی ریپڈ ریسپانس فورس ، ڈی آئی جی کرائمز، ڈی آئی جی ٹرنینگ ، ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ ، ڈی آئی جی ایس آر پی، ڈی آئی جی سی آئی اے، زونل ڈی آئی جیز کراچی و دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس پروگریس کا کیس ٹو کیس جائزہ لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کو ہدایات دیں کہ لاو ڈ اسپیکر ایکٹ پر اس کی روح کے مطابق عمل در آمد بنایا جائے اور جرائم کے خلاف پولیس اقدامات میں تمام تر توجہ نیشنل ایکشن پلان پر مرکوز رکھی جائے ۔

(جاری ہے)

تاکہ پولیس کی عجموعی کارکردگی کو مذید اطمینان بخش بنایا جا سکے۔

اس موقع پر انہوں نے نیشنل ایکشن پلان تحت صوبے میں اشتعال انگیزی ،مذہبی منافرت ،مسلح گروپوں ، دہشت گردوں /دہشت گرد تنظیموں کی معاونت کرنے والے عناصر اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خلاف پولیس کی مجموعی کا ر کردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور مذید ضروری احکامات دےئے۔ انہوں نے پولیس کوجاری کی گےئں ہدایات میں کہا کہ منشیات /جوئے کے اڈوں اور ایسے جرائم میں ملوث گروہوں کارندوں سمیت انکے سرپرستوں کے خلاف انتہائی غیر جانبدارانہ اور بلاامتیاز کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے پروگریس رپورٹ برائے ملاحظہ ارسال کی جائے۔

انہوں نے ہدایات دیں کی محکمہ پولیس میں بد عنوانی /کرپشن میں ملوث کالی بھیڑوں سمیت اختیارات سے تجاوز کے مرتکبین افسران و اہلکاروں کو فوری طورپر ملازمتوں سے فارغ کر دیا جائے۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ روا ں سال جنوری تا فروری کراچی پولیس نے ٹارگیٹڈ آپریشنز / نیشنل ایکشن پلان کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم کے خلاف کی جا نے والی کاروائیوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والے 252 پولیس مقابلوں میں 91ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جبکہ شہر سے جرائم پیشہ عناصر کے 121گروہوں کا خاتمہ کیا ۔

علاوہ ازیں مزکورہ کاروائیوں میں پولیس نے شہر بھر سے 480مفرور ، 19 اشتہاری، 1172ڈکیٹ /ملزمان سمیت 38دہشت گردوں ، 03اغوا کاروں اور17بھتہ خوروں کو گرفتار کیا۔ جبکہ پولیس مقابلوں میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی تعداد 104رہی۔ کراچی پولیس گرفتار ملزمان سے 01ایم پی فائیو، 33ایس ایم جی /کلاشنکوف /شاٹ گنز ، 18رائفل ، 1017پستول/ ریوالور/ ماؤ زر ، 3338کارتوس /راؤنڈز ، 03خود کش جیکٹس ، 13بم تیار حالت میں ، 71ہینڈ گرنیٹڈز ، 01 فیوز /ڈیٹو نیٹر اور 127کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سندھ پولیس کی دیگر رینج بشمول حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، لاڑکانہ اور شہید بنظیرآباد میں پولیس نے مختلف تھانہ جا ت کی حدود میں مجموعی طورپر 352پولیس مقابلوں میں 358ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جبکہ اس دوران 39ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ دیگر گرفتاروں میں 3930مفرور ، 714اشتہاری ، 02اغوا کار ، 03ٹارگٹ کلر ، 15دہشت گردوں سمیت ،10ایسے خطر ناک ملزمان بھی شامل ہے جن کی گرفتاری پر حکومت سندھ کی جانب سے باقاعدہ انعام مقرر کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان سے 01جی تھری،193ایس ایم جی /کلاشنکوف /شاٹ گنز ،24رائفل ، 598پستول/ ریوالور/ ماؤ زر ، 3395کارتوس /راؤنڈز ، 01خود کش جیکٹس ، 02بم تیار حالت میں ، 08ہینڈ گرنیٹڈز ، 01 فیوز /ڈیٹو نیٹر اور 01راکٹ لانچر برآمد کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں