ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی وزیر اعظم کی جانب سے رضا ربانی کی حمایت کا خیر مقدم کر دیا، وزیر اعظم نے جمہوری روایات میں انقلابی فیصلہ کیا ہے: الطاف حسین

منگل 10 مارچ 2015 15:59

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 10 مارچ 2015 ء) : ایم کیو ایم کے قاےد الطاف حسین نے حکومت کی جانب سے سینیٹ چئیر مین کے لیے رضا ربانی کی حمایت کے فیصلے ک خیر مقدم کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے جمہوری روایات میں ایک انقلابی فیصلہ کیا ہےجو کہ جمہوریت، افہام و تفہیم اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، الطاف حسین نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ جمہوریت کو مزید مستحکم اور پائیدار بنائے گا.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں