کراچی : کم عمری میں شادی کے قانون کے تحت پہلامقدمہ درج

منگل 10 مارچ 2015 13:37

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 مارچ 2015 ء) : کراچی میں کم عمری کی شادی کے قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مقدمہ دولہا عزیزاللہ اور گواہان کے خلاف درج کیا گیا ہے جس کے تحت دولہا اور گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، 35 سالہ عزیز اللہ نے 9 سالہ آمنہ کو اغوا کرنے کے بعد اس سے زبر دستی شادی کی تھی. تاہم عدلت نے 9 سالہ آمنہ کو شیلٹر ہوم بھیج دیا ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں