کراچی : حکومت نے مطالبات کی یقین دہانی نہ کروائی تو ووٹ ضبط بھی کر سکتے ہیں: ایم کیو ایم کے قائد الطاف‌حسین

منگل 10 مارچ 2015 12:04

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 مارچ 2015 ء) :ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سینیٹ انتخابات سے متعلق تمام اختیارات رابطہ کمیٹی اور مذاکراتی کمیٹی کو دے دئے ہیں، ایم کیو ایم نے اایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے متعلق الطاف حسین کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی پاکستان، لندن کے اراکین اور سینیٹ کے انتخابات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کو خصوصی ہدایات کی گئی ہیں کہ اگر ایم کیو ایم کے کیے گئے مطالبات پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے عملدر آمد کی یقین دہانی نہ کروائی تو ایم کیو ایم کی رابطی کمیٹی اور مذاکراتی ٹیم کو مکمل اختیار ہے کہ وہ سینیٹ انتخابات کے لیے اپنا ووٹ ضبط کر لیں.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں