الطاف حسین نے ن لیگ ، پیپلزپارٹی کی حمایت مطالبات کی منظوری سے مشروط کر دی

منگل 10 مارچ 2015 11:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایم کیو ایم کے مطالبات پر عمل درآمد کرنے کی سو فیصد یقین دہانی نہیں کراتی تو مذاکراتی کمیٹی سینیٹ کے انتخابات میں غیر حاضر رہنے کا فیصلہ بھی کر سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین خصوصاً سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں تشکیل کردہ کمیٹی کے ممبران سے مخاطب ہوتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ اگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ، ایم کیو ایم کے پیش کردہ مطالبات پر عمل درآمد کرنے کی سو فیصد یقین دہانی نہیں کراتی تو وہ رابطہ کمیٹی اور مذاکراتی کمیٹی کو اختیار دیتے ہیں کہ کمیٹی سینیٹ کے انتخابات میں غیر حاضر رہنے کا فیصلہ بھی کر سکتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں