ہم مسلسل دہشت گردی کا شکار ہیں ،علامہ اورنگزیب فاروقی،

سال 2015کی ابتداء سے مسلسل قتل عام کیا جارہا ہے ،مرکزی صدر اہل سنت والجماعت

پیر 9 مارچ 2015 00:17

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) اہل سنت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ ہم مسلسل دہشت گردی کا شکار ہیں سال 2015کی ابتداء سے مسلسل قتل عام کیا جارہا ہے حالیہ سال میں علماء اور رہنماؤں کی شہادتیں تشویشناک ہیں یکے بعد دیگرے اہم ذمہ داران دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں مسلسل احتجاج کے باوجود مظلوموں کی آواز کو سنا نہیں جارہا ایک طرف ہم دہشت گردی کا شکار ہیں تو ساتھ ساتھ ہمارے ہی کارکنوں کو بلا جواز گرفتار کیا جارہا ہے جبکہ میڈیا پر بیٹھے متعصب اینکر پرسن ہمیں ہی دہشت گرد ٹہرانے کی کوشش میں مصروف عمل رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر اہل سنت والجماعت خیبر پختونخواہ علامہ عطاء محمد دیشانی سے مرکز اہل سنت میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتیں بھی کالعدم ہیں اور نام بدل کر کام کررہی ہیں اور وہ ملک کی سیاست میں بھی شامل ہیں اہل سنت والجماعت جو کہ دوسری اسلامی ریاست کی سب سے بڑی مذہبی جماعت ہے ہر شہر میں ہماری واضح اکثریت ہے الیکشن میں بڑی کامیابیاں ہماری بڑھتی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے ملک کی مقبول ترین جماعت پر دہشت گردی کا الزام لگانا ناانصافی پرمبنی ہے میڈیا اینکر جانبدارانہ صحافت کر کے صحافت کے اصولوں سے انحراف کر رہے ہیں جو افسوسناک ہے ان کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر فیاض سمیت تمام مقتول رہنماء اور ذمہ داران و کارکنان کے قاتلوں کو گرفتار کر کے ان کے کیسوں کو فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے اگر ہمارے ساتھ ناانصافی پر مبنی رویہ جاری رکھا گیا اور ملک گیر لانگ مارچ کریں گے جو انصاف کے حصول کے لئے سپریم کورٹ کی جانب مارچ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں