کراچی، نیب نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ملزم عابد سعید کو گرفتار کر لیا

پیر 9 مارچ 2015 00:16

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) قومی احتساب بیورو کراچی نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ملزم عابد سعید ولد سعید انور کو گرفتار کر لیا ہے ملزم کے خلاف نیب نے 35/2007مقدمہ درج ہے جس میں وہ مفرور تھا ۔

(جاری ہے)

نیب ترجمان کے مطابق ملزم نے میسن روڈ پر واقع قومی بینک کے برانچ میں ساتھیوں کے ہمراہ جعلی اکاؤنٹ کھول کر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔ملزم قومی بینک میں ڈیلی ویجز ملازم بھی تھا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں