مہاجرقومی موومنٹ 12 سالوں سے مسلسل عوامی مسائل کے حل ،کراچی میں دیرپا قیام امن اور شہر قائد کے نوجوانوں کا بہتر مستقبل کیلئے مصروف عمل ہے ،خالد حمید

پیر 9 مارچ 2015 00:16

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)کراچی کمیٹی کے ڈپٹی آرگنائزر خالد حمید نے کہا ہے کہ مہاجرقومی موومنٹ گزشتہ 12 سالوں سے مسلسل عوامی مسائل کے حل ،کراچی میں دیرپا قیام امن اور شہر قائد کے نوجوانوں کا بہتر مستقبل کیلئے مصروف عمل ہے جس کا ثبوت آئندہ چند دنوں میں کراچی کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے تیار کی گئیں چیئرمین آفاق احمد کی تجاویز کی صورت میں حکومت اور عوام کے سامنے پیش کردیا جائے گا،جس سے حکمراں آفاق احمد کی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر کراچی کو حالیہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ۔

وہ گزشتہ روز چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر سوسائٹی اور برنس روڈسیکٹرز سے آئے عہدیداران اور کارکنان سے گفتگو کررہے تھے ،ڈپٹی آرگنائز کراچی کمیٹی خالد حمید نے کہاکہ عوام کی بہتر رہنمائی اور شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام مہاجر کارکنان عوام سے مکمل رابطے میں رہیں موجودہ وقت میں کارکنان کی ثابت قدمی سے ہی منزل کے حصول کی جدوجہد میں فتح نصیب ہوگی،لہذہ کارکنان عوامی رابطوں میں مزید تیزی لائیں تاکہ کراچی کے عوام کسی سازش کا شکار نہ بن سکیں ۔

(جاری ہے)

خالد حمید نے کہاکہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ چیئرمین آفاق احمد کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے تاکہ عوام کو سچ و جھوٹ ،صحیح اور غلط اور قاتل و مقتول کے فرق سے آشناں کرایا جاسکے کیونکہ ماضی میں مہاجرقومی موومنٹ کو دیوار سے لگاکر عوام کو یرغمال بنایا گیا اوران اپنی مرضی مسلط کی گئی لیکن وقت آگیا ہے کہ عوام کو منافقوں اور مفاد پرستوں کی قید سے ہرصورت آزادی دلانی ہوگی تب ہی پرامن کراچی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ خالد حمید نے مزید کہاکہ مہاجر ہمت ،حوصلے اور جرات کام لیں یہی وہ وقت ہے جب 12 سالہ مہاجر جدوجہد پایہ تکمیل کو پہنچائی جاسکتی ہے، لہذا کراچی کو اس کا کھویا ہواوقار اور مہاجر قوم کو ان کے جائز حقوق دلانے کیلئے مہاجر عوام اور کارکنان ہمہ وقت پرعزم رہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں