بلاول بھٹو جلد واپس آکر ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے :شرجیل میمن ،

واٹر بورڈ اور کے ایم سی میں گھوسٹ ملازمین کی تعداد ہزاروں میں ہے ، ایک سال تک کراچی میں صفائی مہم جاری رکھیں گے :وزیر بلدیات کی میڈیا گفتگو

پیر 9 مارچ 2015 23:52

بلاول بھٹو جلد واپس آکر ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے :شرجیل میمن ،

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) سندھ کے وزیر بلدیات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ اور کے ایم سی میں سیکڑوں نہیں ہزاروں گھوسٹ ملازمین ہیں ، شہر میں ایک سال تک صفائی مہم جاری رہے گی۔ کراچی میں کسٹم ہاؤس کے سامنے کی سڑک ڈینشا روڈ پر صفائی مہم کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر بلدیات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ محکمہ کسٹم نے ڈنشا روڈ کو گود لے لے لیا ہے جو خوش آئند امر ہے۔

دیگر ادارے بھی اپنے اطراف کی سڑکوں کو صاف ستھرا رکھیں۔

(جاری ہے)

کراچی پاکستان کا بڑا شہر ہے یہاں اگلے ایک سال تک صفائی مہم جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ اور کے ایم سی کے گھوسٹ ملازمین کا جلد پتہ چل جائے گا۔ یکم اپریل سے ملازمین کی تنخواہیں سندھ بنک میں اکاؤنٹ کھلوانے والوں کو ملیں گی۔ واٹر بورڈ اور کے ایم سی میں سیکڑوں نہیں ہزاروں ملازمین ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قادر پٹیل کی تقریر میں کچھ قابل اعتراض باتیں تھیں جن پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری جلد پاکستان آئیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری ملک اور سیاست کی باگ دوڑ سنبھالیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں