کے این شاہ میں قتل ہونے والے نوجوان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ورثاء کا ملیرنزد اسٹیل ٹاون قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ

پیر 9 مارچ 2015 22:21

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) کے این شاہ میں قتل ہونے والے نوجوان کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ورثاء کا ملیرنزد اسٹیل ٹاون قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ ۔آکاش جوکھیو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثاء اور سماجی تنظیموں کا ملیر پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ۔قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دو ہفتے قبل کوٹڑی میں قتل ہونے والے کے این شاہ کے رہاشی نوجوان 20 سالا آکاش جوکھیو ولد ڈاکٹر آفتاب جوکھیو کو ملزمان نے گولیاں مارکر قتل کیا ۔

گذشتہ روز مقتول کے والد ڈاکٹر آفتاب جوکھیو اور سماجی تنظیموں آل جوکھیا رابطا کونسل ( اجرک) سندہ اور آل جوکھیا پروگریس آرگنائزیشن( آجپو) سندہ کے رہنماوں سمیت سینکڑوں افراد نے گذشتہ روز قومی شاہراہ اسٹیل ٹاون پرقاتلوں کو گرفتار نہ کرنے اور پولیس کی جانب سے جانبدارانہ کردار ادا کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرس آویزاں کئے ہوئے تھے جن پر قاتلوں کی گرفتاری اور پولیس کے خلاف نعرے درج تھے۔

اس موقع پر مقتول نوجوان آکاش جوکھیو کے والد ڈاکٹر آفتاب جوکھیو نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا بیٹا آکاش کراچی سے اپنے گوٹھ کے این شاہ آرہاتھاتو کے این شاہ بائے پاس نزد میر حسن روڈ پر ملزمان جبار ولد رجب جوکھیو ،ممتاز ولد رحیم جوکیو ،نظام ولد پیرل جوکھیو ،عارف ولد انور جوکھیو ،سرور ولد پیرل جوکھیونے فائرنگ کرکے میرے بے گناہ بیٹے کو قتل کیا۔

جس کی ایف آئی آر نمبر 31/15 مورخہ 22/02/2015 زیر دفعہ 302/148 149/504 114/337/H2 ڈاکٹر آفتا ب جوکھیو کی مدعیت میں درج کی گئی ۔لیکن دو ہفتے گذرنے کے باوجود پولیس ملزمان گرفتار نہیں کررہی انہوں نے الزام لگایا کہ ڈی پی او دادہ رخسار کھاوڑ ،ڈی ایس پی لیاقت کھٹیاں،ایس ایچ او کے این شاہ دلدار سہتو،نے ملزمان سے بھاری رقم لی ہے،جس کے باعث قاتلوں کو سامنے ہوتے ہوئے بھی گرفتار نہیں کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر آفتاب جوکھیو نے فرسٹ سول جج کے این شاہ ایاز نورانی پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کے ملزمان سے تعلقات کے بنا پر ان کو بچانے کی کوشش کرر ہے ہیں ۔انہون نے چیف جسٹس سپریم کورٹ ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ،وفاقی وزیر داخلا ،ڈی جی رینجرز،آئی جی سندہ اور حکومت وقت سے قاتلوں کو گرفتا رکرکے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کے اس کیس کو فوجی عدالت میں چلایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں