سولجر بازار میں ہنومان مندر کے قریب واقع پلاٹوں پر قبضہ کرکے تعمیرات کرنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

پیر 9 مارچ 2015 22:13

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سولجر بازار میں ہنومان مندر کے قریب واقع پلاٹوں پر قبضہ کرکے تعمیرات کرنے کے خلاف محمد اشفاق خان خوری کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت کے ایم سی کے وکیل کی مہلت کرنے پر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توط سے دائر کردہ آئینی درخواست میں سیکریٹری لوکل گورئمنٹ ،ڈی جی ایس بی سی اے ،ڈائریکٹر کچی آبادی اور مہا راج شیری رام ناتھ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سولجر بازار کی مہتاب کالونی میں پلاٹ نمبر 5پر ہنومان مندر ہے اور مدعاعلہیہ مہاراج شیری رام ناتھ خود مندر کا مہاراج ہے اور اس نے غنڈ ہ عناصر کے ذریعے مندر کے قریب ہی واقع پلاٹس نمبر 1,2,3,اور 4پر قبضہ کر کے تعمیرا ت کررہا ہے جس کی وجہ سے پلاٹوں کے قریب میں واقع عمارتوں کے مکینوں کی شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ،لہذا استدعا ہے کہ مدعا علہیان کو غیر قانونی تعمیرات کرنے سے روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں