حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ فری آئی کیمپ پاک پتن میں 9-15 نومبر کو لگائے گا

پیر 9 مارچ 2015 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء)پاکستان کے سب سے بڑے آنکھوں کی بینائی کی بحالی کے لئے حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ اپنا 229) ( واں فری آئی کیمپ پاک پتن میں 9-15 نومبر کو لگائے گا جس میں پاکستان کے نامور سرجن جدید ترین لیزر ٹیکنالوجی کے زریعے تقریبا (1600) آپریشن کریں گے اور تقریبا (50,000) پچاس ہزار مریضوں کا علاج مفت کریں گے ۔ سات روزہ فری آئی کیمپ کے انعقاد کے لئے دس رکنی وفد حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرحیم جانو کی قیادت میں پہنچے گا۔

(جاری ہے)

کیمپ کا افتتاح چوہدری محمد سرور سابق گورنر پنجاب اور محمد یعقوب خان صدر آزاد جموں کشمیر کریں گے ۔ حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ پچھلے (27) سالوں سے پاکستان بھر میں اور بنگلہ دیش میں (228)فری آئی کیمپ لگا چکا ہے جس میں تقریبا 65,000 جدید ترین آپریشن اور تقریبا 1,200,000 مریضوں کا علاج ہوچکا ہے ۔ تمام کیمپوں میں علاج معالجہ دوائیاں ، لینس ، چشمے، اور کھانا مفت فراہم کیا جاتا ہے ۔ یہ ہمارا اندھے پن کے خلاف جہاد ہے اور یہ انشاء اللہ جاری و ساری رہے گا۔ اسی سلسلے کا (230) واں فری آئی کیمپ مورخہ 3-7 دسمبر ، 2014 کو بہاولنگر میں لگایا جائیگا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں