خصو صی نوجوان با صلاحیت ہیں معاشرہ ان کی قدر کرے، کمشنر کراچی

پیر 9 مارچ 2015 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ آئی ایم کراچی کے ذریعے نو جوانوں کی مثبت صلاحیتوں کو اجاگر کر نے اور شہر کو پر امن بنانے کی حکومت کی کوششوں میں مدد ملی ہے۔یہ خو ش آئند بات ہے کہ معاشرہ کے خصو صی نوجوانوں کو بھی آئی ایم کراچی پروگرام کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے اور مختلف مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع دیا گیا ۔

وہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام آئی ایم کراچی کے سلسلہ میں منعقدہ خصو صی نوجوانوں کیلئے ہونے والے مختلف مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصو صی خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر آرٹس کونسل کے سیکریڑی احمد شاہ اور خصوصی بچوں، نوجوانوں اور افراد کیلئے کام کر نے والی مختلف غیر سرکاری تنظیموں اور اسکولوں کے نمائندوں اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے آرٹس کونسل کے اوپن ائر تھیڑ میں ہونے والے اس پروگرام میں شر کت کی۔

(جاری ہے)

جن اداروں نے شرکت کی ان میں دیوا ٹرسٹ، ایداریو بلائنڈ اینڈ ڈیف اسکول، زینب ری ہیبلی ٹینشن سینٹر، کراچی ووکیشنل سینٹر، دی ایفرٹس، مداوا بحریہ اسپیشل اسکول، الامید ری ہیبلی ٹیشن اور دارلسکون شامل ہیں۔ آئی ایم کراچی کے حوالے سے خصو صی بچوں اور نوجوانوں کیلئے انگلش و اردو تقریری، مصوری اور گائیکی کے مقابلے منعقد ہوئے ۔ جس میں داریو، دارلسکون، بحریہ اسپیشل اسکول ، کراچی ووکیشنل سینٹر سمیت مختلف اسکولوں کے بچوں نے انعاما ت حا صل کئے ۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ خصو صی نوجوان عام نوجوانوں کی طرح باصلاحیت نو جوان ہیں۔ معاشرہ کو ان کی قدر کرنی چاہئے اور انھیں ان کی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بھر پو ر مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔انھوں نے کہا کہ خصو صی نوجوانوں کا اخلاقی رویہ اور سوچ معاثرہ کیلئے قابل تقلید ہے۔ وہ عمومی طور پر مثبت سوچ اور روئیے کے حامل ہوتے ہیں ، جن کی معاشرہ قد کر تا ہے کمشنر کراچی نے کامیاب ہو نے والے با صلاحیت نوجوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر مختلف اسکولوں نے خصوصی بچوں اور نوجوانوں کی تخلیقی فن پاروں کی نمائش منعقد کی گئی، جس سے خصو صی نوجوانوں کی زبردست تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار ہو تا ہے۔ نمائش میں اداریوکے زیر اہتمام لگائے گئے ایک اسٹال پر نابینا افراد کے لئے بریل الفاظ کی نمائش کی گئی جو بریل تحریر کو زیادہ آسانی سے سیکھنے اور پڑھنے میں مدد گار بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں