حکومت بلوچستان کی درخواست پر محکمہ صحت سندھ کا میڈیکل بورڈ کل سابق صدر مشرف کا طبی معائنہ کرے گا

پیر 9 مارچ 2015 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) حکومت بلوچستان کی درخواست پر محکمہ صحت سندھ کی طرف سے تشکیل دیا گیا میڈیکل بورڈ کل منگل کو سابق صدر پرویز مشرف کا طبی معائنہ کرے گا، میڈیکل بورڈ جناح ہسپتال کے آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر انیس بھٹی کی سربراہی میں سروسز ہسپتال میں کل سابق صدر کا طبی معائنہ کرے گا ۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کے طبی معائنے کیلئے جنوری میں بھی بورڈ بنایا گیا تھا تاہم سابق صدر سیکیورٹی نہ ملنے کی وجہ سے بورڈ کے سامنے پیش ہونے کیلئے ہسپتال نہیں پہنچے تھے تاہم اب ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی صورت میں طبی معائنہ پرویز مشرف کی رہائشگاہ پر کیا جاسکتا ہے۔

سابق صدر کیخلاف کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت اکبر بگٹی قتل کیس میں انہوں نے طبی وجوہات کی بنا پر پیش نہ ہونے کی درخواست دائر کررکھی ہے چونکہ وہ سفر کرنے کے قابل نہیں انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت کی طرف سے احکامات پر بلوچستان حکومت نے میڈیکل بورڈ بنوایا ہے ، اس بورڈ کی رپورٹ طبی معائنہ کے بعد عدالت کو دی جائے گی جس کی روشنی میں عدالت استثنیٰ کا فیصلہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں