کراچی،فائر بریگیڈ کے عملے نے محکمہ انکم ٹیکس کی عمارت میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا

پیر 9 مارچ 2015 11:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) فائر بریگیڈ کے عملے نے محکمہ انکم ٹیکس کی عمارت میں لگی آگ پر ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پالیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں سندھ سیکریٹریٹ کے احاطے میں واقع محکمہ انکم ٹیکس کی آٹھویں منزل پر واقع کینٹین میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اسی واقعے کے دوران عمارت کی چوتھی منزل میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے پہلے اسنارکل کی مدد سے عمارت میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکال لیا۔ عملے نے ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں