کراچی،نیشنل ہائی وے پر گھارو میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

پیر 9 مارچ 2015 11:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) نیشنل ہائی وے پر گھارو میں ٹریفک حادثے کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے گھارو پر 3 موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو سول ہسپتال گھارو منتقل کردیا گیا ہے جہا ں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں