ایرانی ڈیزل کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

پیر 9 مارچ 2015 11:18

ایرانی ڈیزل کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

حب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) فرنٹئرکور بلوچستان نے حب کے علاقے میں مکران کے علاقوں سے بھاری مقدار میں ایرانی ڈیزل کراچی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی نے حب میں لیڈا چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران 25مسافر کوچوں سے 6ہزار420لیٹر ڈیزل برآمد کرلیا۔ڈیزل مند، تربت اور گوادر سیکراچی اسمگل کیاجارہاتھا۔ڈیزل برآمد کرکے قبضے میں لے لیاگیا ہے جبکہ مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں