کراچی،پولیس اور رینجرز کے ساتھ مقابلوں میں پانچ دہشتگرد مارے گئے

پیر 9 مارچ 2015 11:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) کراچی کے علاقوں منگھو پیر اور لیاقت آباد میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ مقابلوں میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے،قصبہ کالونی اور پٹھان کالونی سے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ کراچی میں منگھو پیر اجتماع گاہ کے قریب پولیس نے دہشت گردوں کی موجود گی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائر کھول دیا۔

پولیس اہلکاروں نے بھی ان پر جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ ان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔ ایک اے ایس آئی عمران فائرنگ کے دوران زخمی ہو گیا۔ دہشت گردوں سے کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ مقابلے کے بعد پولیس نے مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا تاہم کسی اور کو گرفتار نہ کیا جا سکا۔

(جاری ہے)

زخمی اے ایس آئی کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ اس سے پہلے لیاقت آباد میں رینجرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث دو دہشت گرد مارے گئے۔ رینجرز نے ایک گرفتار ملزم زیارت گل کی نشاندہی پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تھا۔ مارے جانے والے ایک دہشت گرد کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد تاوان کی رقم ایک کالعدم تنظیم کو دیتے تھے۔ رینجرز نے قصبہ کالونی اور پٹھان کالونی میں چھاپے مار کر کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں