کراچی : انکم ٹیکس آفس میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

پیر 9 مارچ 2015 11:11

کراچی : انکم ٹیکس آفس میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 مارچ 2015 ء) : انکم ٹیکس آفس میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو حافظ محمد علی کا کہنا تھا کہ آگ 8 ویں منزل پر کینٹین میں لگی جبکہ تیز ہواؤں کے باعث آگ عمارت کی دیگر منزلوں تک بھی پہنچ گئی، حافظ محمد علی کا کہنا ہے کہ چوتھی منزل پر لگنے والی آگ سے صرف کچرا جلا ہے اور ایف بی آر کا کوئی بھی ریکارڈ متاثر نہیں ہوا، ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی کوئی بھی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے لیکن آگ لگتے ہی بر وقت فائر بریگیڈ نے پہنچ کرآ گ پر قابو پا لیا تھا اس لیے ریکارڈ کا نقصان نہیں ہوا، جبکہ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس آفس میں لگنے والی آگ سے ریکارڈ بھی جلا ہے تاہم انتظامیہ اسے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں